شوبز

گجرات : فلمسازواداکارسونوبھٹی کی نئی فلم طوائف جلد نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

گجرات ( رپورٹ :مینر مراد) فلمسازواداکارسونوبھٹی کی نئی فلم طوائف کو جلد مکمل کر کے نمائش کیلئے پیش کرنے کاارادہ رکھتے ہیں. مذکورہ فلم سونو بھٹی کے بیرونِ ملک جانے کی وجہ سے التواء کا شکار ہوگئی تھی ذرائع کے مطابق فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل ہونے پر فوری ریلیز کردیا جائے گا فلم کے کیمرہ مین آفتاب احمد ہیں جبکہ اسکرپٹ رائٹر منیر مراد نے تحریر کیا ہے فلمسٹار شفقت چیمہ منفرد اور جاندار کردار میں جلوہ نظر آئیں گے اس کے علاوہ دیگر فنکاروں میں نگار چوہدری. سونو بھٹی.چنبیلی. بابربٹ.شیرخان.سلطان بلا. شوکاشاہکوٹیا. فرحان مغل. نداملک.اظہررنگیلا.اورلیجنڈ اداکارسلطان راہی مرحوم کے صاحبزادے حیدر سلطان شامل ہیں پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ فلم طوائف کی کہانی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہونے کی وجہ سے شائقین کو ضرور پسند آئے گی اور کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر تھی.

Comment here