شوبز

گجرات:سندس فاؤنڈیشن گجرات اور اےبی پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی سوشل فلم “بوندبوندزندگی “جمعہ 8فروری کو پاکستان میں ریلیز ہو گئی

گجرات ( رپورٹ : منیر مراد) سندس فاؤنڈیشن گجرات اور اےبی پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی سوشل فلم “بوندبوندزندگی “جمعہ 8فروری کو پاکستان میں ریلیز ہو گئی تھیلیسیمیا, ہیموفیلیا, اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کی مشکلات کو موضوع بنایا گیا ہے فلم کے ڈائریکٹر بابر بیگ نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس ذات نے مجھے اس بات کی توفیق دی کہ میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی مشکلات بارے لوگوں کو اس فلم کی نمائش کے ذریعے آگاہی دے سکوں انہوں نے بتایا کہ بطور ڈائریکٹر یہ میری پہلی فلم ہے جس کی کہانی منیر مراد نے تحریر کی ہے جبکہ کیمرہ مین ایڈیٹر حاجی اکمل سعید ہیں انہوں نے بتایا کہ فلم کو پاکستان کے علاوہ دیگر ایسے تمام ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا جہاں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا جیسے امراض میں بچے مبتلاہیں سوشل ایشو پر بننے والی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں فلمسٹار ثناء دیدار. بابر بیگ. نعیم الحسن. ذیشان شیخ. رفیق رضا. اور کئی چائلڈ سٹارز شامل ہیں ۔

Comment here