شوبز

گجرات:سینماسکوپ فلم “عشقِ مجاز” کی شوٹنگ کا آغاز

گجرات (رپورٹ : منیر مراد) لولی وڈ کے خوبرو اداکار و پروڈیوسر شہزاد اقبال کی نئی اُردو زبان میں بننے والی ملٹی پیلکس سینماسکوپ فلم “عشقِ مجاز” کی شوٹنگ آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات پر شروع ہو گئی تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر اداکار شہزاد اقبال ان دنوں مذکورہ فلم کے پہلے شوٹنگ سپل کے سلسلہ میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دن رات شوٹنگ میں مصروف ہیں J&S پروڈکشنز کی اس نئی فلم کی کہانی جاویدروک نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکار اعجاز وکی اور جاوید ورک ہیں.

Comment here